• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما کے بیان سے بلی تھیلے سے باہر آگئی، خواجہ سعد رفیق


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہریار آفریدی کے بیان کے بعد بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔

ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کے لیڈر نے کہا کہ وہ فوجی قیادت سے براہ راست مذاکرات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کے اس بیان سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، ایک ہاتھ گریبان پر اور دوسرا پاؤں پر بانی پی ٹی آئی کا پرانا وتیرہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا تھا کہ فوج سے بہت جلد مذاکرات ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پی ٹی آئی صرف آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات کرے گی، جو بہت جلد ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید