• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی والدہ انتقال کرگئیں،وزیر و سیکرٹری اطلاعات اور اے پی این ایس کا اظہار تعزیت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی والدہ رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں مرحومہ کا جنازہ نماز عشا ء کے بعد ان کی رہائش گاہ فیصل ٹائون 559-Cسے اٹھایا گیا اور قبر ستان میانی صاحب میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں وزارت اطلاعات و نشریات ، پیمرا اور پنجاب حکومت کے سینئر افسروں اور میڈیا سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات اکبر درانی نے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے چیئرمین پیمرا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا ہے ۔اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے مشترکہ بیان میں سلیم بیگ سے تعزیت کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
تازہ ترین