• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکو،چور شہریوں سے لاکھوں روپے و قیمتی سامان لوٹ کر فرار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔جلیل آباد کالونی وسیم احمد قریشی اور تھانہ قطب پور ناگ شاہ صفدر علی سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں، تھانہ بستی ملوک محمد احسان سے بھی رہزن موٹرسائیکل و نقدی مالیت 1 لاکھ68ہزار لےگئے،ممتازآباد کالونی سے نفیس کی موٹرسائیکل، تھانہ گلگشت انیس ایوب کے آفس سے لیپ ٹاپ ودیگر سامان مالیت 2لاکھ17ہزار، تھانہ کوتوالی سمیع اللہ کےگھر سے طلائی زیورات و موبائل ، شمس آباد محمد رمضان، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد بخش کے گھر سے سامان مالیت1لاکھ28ہزار، تھانہ کینٹ کے علاقے کینٹ بازار محمد اقبال کی جیب سے موبائل مالیت40ہزار، قاسم بیلہ اعجاز احمد کی موٹر سائیکل، تھانہ چہلیک کے علاقے کچہری سے محمد طاہر ودیگر افراد کے12موبائل، تھانہ مظفرآباد کے علاقے انبالہ کالونی عبدالوحید کےگھر سے سونا و نقدی مالیت 2لاکھ50ہزار، تھانہ قادر پور راں کے علاقے محمد نعیم کی موٹرسائیکل جبکہ محمد رفیق کےکوارٹر سے ملزم شیراز احمد نقدی5300روپے چوری ہوگئے۔
تازہ ترین