• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ ادو،3ماہ کی بچی کا قاتل دادا کی بجائے سگا باپ نکلا

کوٹ ادو (نامہ نگار) کوٹ ادو کے علاقے پٹھان ہوٹل پر 3 ماہ کی بچی کے قتل کا ڈراپ سین، بچی کا قاتل باپ ہی نکلا، باپ اور بیٹے کے درمیان زمینی تنازع چل رہا تھا جس پر 3ماہ کی نور فاطمہ کے قتل کا مقدمہ اس کے دادا پر درج کیا گیا تھا، پولیس تفتیش کے دوران بچی کا
قاتل اس کا دادا نہیں بلکہ سگا باپ نکل آیا، پولیس کے مطابق غلام عباس نے 19 مئی کو زمین کے لالچ میں اپنی بچی کو زمین پر پٹخ کر قتل کردیا تھا اور اسکا الزام بچی کے دادا پر لگا دیا تھا، پولیس نے ملزم غلام عباس کو گرفتار کرلیا ۔
تازہ ترین