کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض شیخ کو منگل کو کورنگی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس سے قبل پشاور میں بھی ایک فرسٹ کلاس کرکٹر انتقال کر گئے تھے۔ شدید علالت کا شکار ہونے والے51 سالہ لیگ اسپنر ریاض شیخ گزشتہ شب انتقال کر گئے تھے ۔وہ ان دنوں معین خان کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ تھے۔سابق ٹیسٹ کپتان معین خان، راشدلطیف، سرفراز احمد، جاوید میانداد، وسیم باری، ظہیرعباس، فیصل اقبال، توصیف احمد ، پروفیسر اعجاز فاروقی نے ریاض شیخ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔