• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ ،اسرائیل اور بھارت ملک میں بدامنی پھیلانے کی سازش کررہے ہیں،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ ( آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (نظریاتی) پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہاہےکہ ملک باالخصوص بلوچستان میں ایک بار پھرامریکی سی آئی اے موساد را اورخادبدامنی پھیلانے کے لیے لسانی وفرقہ وارانہ بنیاد پرسازشوں کے جال پھیلائے جارہے ہیں اقوام کے درمیان تلخیاں اور دوریاں پیداہورہی ہے ان کامقصد ملک کی امن و سلامتی تباہ و برباد کرنے کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اندرونی و بیرونی سازشوں کے ذریعے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہورہی ہے صوبے کا امن خراب کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت موجودہ حالات کی نزاکت کاادراک کرے وفاقی حکومت کے ناروا سلوک سے ہمارے نوجوان کوملک کے خلاف مختلف نعروں سے اکسایا جارہاہے سب سے سنگین مسئلہ وفاق کی زیادتیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوتوں کےایجنڈے پر قومیت کے نام سے حقوق، آئین کی بالادستی اور نسلی یا لسانی قومیتوں کے تحفظ کے نام پر خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے۔ 
تازہ ترین