• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرستان میں شہید ہونے والے نائیک محمد نثار سپرد خاک

وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان نائیک محمد نثار کی نماز جنازہ بورے والا کے نواحی گاؤں 142 ای بی میں ادا کردی گئی، بعد ازاں شہید کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

نائیک محمد نثار پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے لیے وزیرستان میں تعنیات تھے جہاں وہ دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران شہید ہو گئے تھے۔

شہید کی نماز جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے میلسی گیریژن میں تعینات کرنل اسماعیل بیگ نے فوجی دستے کے ہمراہ شرکت کی، کرنل اسماعیل بیگ اور فوجی دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔

نماز جنازہ کے موقع پر کرنل اسماعیل بیگ، شہید محمد نثار کے صاحبزادے کو پیار کرتے رہے اور شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دلاسہ دیتے رہے۔

اس موقع پر گاؤں کے لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے شہید کا آخری دیدار کیا۔

تازہ ترین