لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کل بروز منگل کو طلبی کے نوٹس پر نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنی قانونی ٹیم سے تفصیلی مشاورت کی ۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے امجد پرویز ایڈووکیٹ ،اعظم نذیر تارڑ اورعطا ءاللہ تارڑ سے مشاورت کی ۔ نیب نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں 9 جون کو طلب کر رکھا ہے ۔