• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک


امریکی ریاست جارجیا میں ایک چھوٹا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہونے سے جہاز میں سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکا میں ویلسٹن سے نیو کیسٹل کے لیے پرواز بھرنے والا چھوٹا طیارہ قلابازیاں کھاتے ہوئے ایک جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی ۔

دو انجن والے پائپر طیارے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سوار تھے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، طیارہ 67 سالہ لیری رے پریوٹ اُڑا رہے تھے جو خاندان کے سربراہ تھے اور جہاز انہی کے زیر استعمال تھا۔

حادثے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے جبکہ امریکی تفتیشی ادارے ایف آئی اے نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔