• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔ آج کل انجینئر اپنے سرٹیفکیٹ کسی کمپنی کے حوالے کر دیتے ہیں، مگر اس کمپنی میں کام نہیں کرتے۔ کمپنی ان کو سالانہ طے شدہ معاوضہ دیتی ہے اور ان کے سرٹیفکیٹ دکھا کر ٹھیکے لیتی اور بتاتی ہے کہ ہمارے پاس اتنے انجینئر ہیں ،جب کہ وہ انجینئر ان کے پاس کام نہیں کر رہے ہوتے ۔کیا اس سرٹیفکیٹ کے بدلے ملنے والی رقم اس انجینئر کے لیے استعمال کرنا جائز ہے؟

جواب:۔ انجینئر کے لیے کمپنی کو صرف اپنا سرٹیفکیٹ مہیا کرنا ،جب کہ وہ وہاں کام نہ کرتا ہو، ناجائز ہے اور معاوضہ لینا بھی حلال نہیں ہے۔ کمپنی چونکہ جھوٹ اورغلط بیانی کرکے کہ وہ سرٹیفکیٹ استعمال کرتی ہے، اس لیے انجینئر بھی ان گناہوں میں اس کے ساتھ شریک ہے۔

تازہ ترین