• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک اداکارہ نے چائلڈ لیبر کے خلاف آواز بلند کردی

ترک ڈرامے’دیرلیش ارطغرل‘ میں سلطان ارطغرل کی اہلیہ حلمیہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ ایسرا بلجک نے بچوں کی مشقت کے خلاف عالمی دن پر چائلڈ لیبر کے خلاف آواز بلند کردی۔

انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال فنڈ (یونیسیف) کی پوسٹ  کو شیئر کیا۔

اپنے  پیغام میں ایسرا بلجک نے لکھا کہ ’آج ہم بچوں سے مشقت کے خلاف عالمی دن منارہے ہیں، جیسا کہ دنیا عالمی وبا کوویڈ 19 سے نبردآزما ہے، ایسے میں اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے ممکنہ سماجی و اقتصادی اثرات سے بچوں کے چائلڈ لیبر کے خطرات کا مزید خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر ایک بچے کی ذہنی، سماجی، جسمانی اور نفسیاتی نشوونما کو زبردست نقصان پہنچاتی ہے۔ یہ بچوں کو اسکول جانے اور کھیلنے کے مواقعوں سے بھی روکے رکھتی ہے۔‘


ایسرا بلجک نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’یونیسیف چائلڈ لیبر کے خلاف مسلسل لڑ رہی ہے۔ بچے ہراسانی اور نظراندازی سے لازمی محفوظ ہوں، ان سے ان کا بچپن نہ چھینا جائے۔‘

تازہ ترین