• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیمل نے حمزہ کو سالگرہ کی مبارکباد کیسے دی ؟

پاکستان کی خوبرو اداکارہ نیمل خاور خان نے اپنے ہمسفر حمزہ علی عباسی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے خوبصورت دل رکھنے والا انسان قرار دے دیا ہے۔

نیمل خاور خان نے اپنے شوہر حمزہ علی عباسی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خوبصورت انداز میں مبارکباد دی، نیمل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کسی جھیل کنارے بیٹھے ڈوبتے ہوئے سورج کا خوبصورت منظر دیکھ رہے ہیں۔


نیمل خاور خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر حمزہ علی عباسی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’حمزہ سونے کا دل رکھنے والے انسان ہیں جو پاکیزگی سے بھرا ہوا ہے۔‘

انہوں نے حمزہ عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’ میری زندگی کا ہر دن روشن بنانے کے لیے بہت شکریہ، سالگرہ مبارک ہو۔‘

دوسری جانب حمزہ علی عباسی کی جانب سے بھی نیمل خاور خان کی پوسٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار ، ہدایتکار اور میزبان حمزہ علی عباسی کی آج 36 ویں سالگرہ ہے ۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی شادی گزشتہ سال 25 اگست کو اسلام آباد میں ہوئی تھی۔

شادی کے کچھ دنوں بعد نیمل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں باقاعدہ اعلان کیا تھا کہ اُنہوں نے اداکاری چھوڑ دی ہے ۔

تازہ ترین