پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار و اینکر پرسن حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی نیمل اللّٰہ کی جانب سے دیا گیا بہترین تحفہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیے: حمزہ علی عباسی کی پہلی بیوی ہونے کی دعویدار سامنے آگئی
حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک اسٹوری میں اپنی اور اہلیہ نیمل خاور کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ نیمل میرے لیے کسی نعمت سے کم نہیں اور اللّٰہ کی طرف سے دیا گیا بہترین تحفہ ہے۔
اداکار حمزہ علی عباسی اپنے اگلے ڈرامہ سیریل ’ الف‘ میں اداکارہ سجل علی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ نیمل خاور خان شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ چکی ہیں۔
واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی شادی رواں سال 25 اگست کو اسلام آباد میں ہوئی تھی۔
شادی کے کچھ دنوں بعد نیمل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں باقاعدہ اعلان کیا تھا کہ ’میں اداکاری چھوڑ رہی ہوں، اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے میں نے کسی کے دباؤ میں آکر یہ فیصلہ نہیں کیا، میں نے 9 ماہ قبل ہی اداکاری چھوڑ دی تھی۔‘