• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمبوڈیا میں تیز رفتار کار فارمیسی میں جا گھسی

کمبوڈیا میں تیز رفتار کار فارمیسی میں جا گھسی


ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ 

کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنھ میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اْس وقت دیکھی گئی جب ایک تیز رفتار بے قابو گاڑی فارمیسی کے اندر جا گھسی۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کے سبب پیش آیا جس میں فارمیسی کے قریب کھڑا شخص اور اندر موجود افراد مرنے سے بال بال بچے۔