• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں چھوٹا طیارہ اچانک حادثے کا شکار ہوگیاتاہم پائلٹ خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا۔

یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اُس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹا طیارہ ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈ کر رہا تھا کہ اچانک طیارہ رن وے پر کئی بار ٹکراتا اور ہوا میں اُچھلتا دکھائی دیا اور پھر جھاڑیوں میں جا گرا۔

اس خطرناک حادثے میں پائلٹ خوش قسمتی سے جانی نقصان سے محفوظ رہا جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔