• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں خواتین پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں خواتین پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی—فائل فوٹو

لاہور کی سیشن عدالت میں پولیس یونیفارم پہننے پر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

مریم نواز کے خلاف درخواست وقار علی نامی شہری نے دائر کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوئی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے درخواست گزار سے تھانے کی فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر لی اور سماعت29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز پر مقدمہ ہونا چاہیے: بیرسٹر سیف

واضح رہے کہ مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ محترمہ کچھ عملی اقدامات بھی کریں۔

قومی خبریں سے مزید