اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر غذائی تحفظ وتحقیق فخر امام نے کہاہے کہ آنیوالے دنوں میں بھارت،ایران،افریقہ اور عمان سے ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ ہے ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلئےآپریشن جاری ، بین الاقوامی اداروں سے رابطے میں ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانکا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،متاثرہ علاقوں میں ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلئےآپریشن جاری ہے، ٹڈی دل خاتمے کیلئےبین الاقوامی اداروں سے بھی رابطے میں ہیں اوراپنی استعدادکار بڑھا رہے ہیں، پاک آرمی کے 5ہیلی کاپٹر استعمال ہو رہے ہیں، ٹڈی دل افغانستان سے ڈی آئی خان اور وزیرستان میں داخل ہورہاہے، این ڈی ایم اے نے 11 جہازوں کا آرڈر دے دیاہے۔