• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

عوام کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر عوام پریشان ہوگئے جبکہ حکومت سے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

پیٹرول سستا ہونے پر ایک چھومنتر سے غائب ہوا اور مہنگا کردینے پر چھومنتر سے حاضر ہوگیا۔

پیٹرول سستا ہوا تو ناپید ہوگیا، مہنگا کیا گیا تو پیٹرول پمپس پر وافر مقدار میں دستیاب ہوگیا راتوں رات اس تبدیلی پر شہریوں کے ہوش ٹھکانے آگئے۔

موٹرسائیکل چلانے والے نوجوان بھی قدرے گھبرائے گھبرائے سے لگ رہے ہیں۔

تبدیلی کے بعد پرسکون زندگی کے متلاشی بھی بے سکونی کا شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

حکمرانوں کی دیکھا دیکھی اب عام شہری بھی پیٹرول کی نایابی اور دستیابی پر مافیا مافیا کرنے لگے ہیں۔

عوام نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اس اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔

تازہ ترین