• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


موسم کی خرابی نہ صرف جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتی ہے بلکہ کئی لوگ موسم کی خطرناک صورتحال سے خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں۔

چین میں ایسے ہی مناظر اُس وقت دیکھے گئے جب آسمان سے برستے انڈوں کے سائزکے برف کے اولوں نے لوگوں کو حیران ہی نہیں خوفزدہ بھی کردیا۔

جی ہاں، چین کے صوبے ہیبی کے شہر باؤڈنگ میں اچانک موسم نے کروٹ لی اور بارش کے ساتھ تیز ژالہ باری ہونے لگی اور لوگ آسمان سے گرتی انڈوں کے سائز کی برف دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق برف کے اولوں کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔