• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ، ایک شخص کی گلاکٹی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار کے علاقے سے ایک شخص کی گلاکٹی لاش ملی، مدینہ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقےقاسم چانڈیو گوٹھ کے قریبی جنگل سے ایک شخص کی گلی کٹی لاش ملی ہے ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 40سالہ خیر محمد ولد داو دافغانی کے نام سے ہوئی ہے جو افغان بستی کارہائشی تھا ، پولیس کے مطابق واقعہ زاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے۔ گلبرگ کے علاقے کریم آباد پل کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ہے ، متوفی کی عمر 35سے 40سال کے درمیان ہے ۔گھگھر پھاٹک کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے65سالہ عبدالستار ٹرین کی زد میں آکر شخص جاں بحق ہوگیا ۔مدینہ کالونی تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن سات نمبر روٹ نمبر منی بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے 35سالہ عبد اللہ زخمی ہو گیا۔

تازہ ترین