• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ مغربی کنارے کا متنازع الحاق اسرائیل اپنی تاریخ پر عمل نہ کرسکا

مقبوضہ بیت المقدس / کراچی ( نیوز ایجنسیز/ نیوز ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے متنازع الحاق کے اعلان پر بڑھتے دباؤ کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو کی یکم جولائی کی اپنی تاریخ پر عمل نہ ہوسکا اور متنازع منصوبہ فی الحال ملتوی ہوگیا، اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو مکمل امریکی حمایت کے گرین سگنل کا انتظار ہے جبکہ برطانوی وزیراعظم بورس جانس نے متنازع الحاق کی مخالفت کردی ہے اور اسرائیلی اخبار میں لکھے اپنے آرٹیکل میں کہا ہے کہ اگرچہ میں اسرائیل کادفاع کرتا رہا ہوں تاہم مغربی کنارے کا الحاق خود اسرائیل کے مفاد میں نہیں ۔ اسرائیلی وزیراعظم کے متمد خاص اور علاقائی تعاون کے وزیر اوفر اکونس نے آرمی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ الحاق کے منصوبے پر یکم جولائی سے عمل نہیں ہوگا کیونکہ اسرائیلی حکام کو اپنے امریکی ہم مناصب سے حتمی منظوری اور حمایت کا انتظار ہے ۔

تازہ ترین