• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل، اطلاق 2 جولائی سے ہوگا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کر دیا گیا ہے، بعض سکیموں کی شرح منافع میں کمی اور بعض میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے شرح منافع کا اطلاق2 جولائی کو ہوگا۔ 

بہبود سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ ،شہدا فیملی اکائونٹ پر منافع بڑھا کر 9.96فیصد،سپیشل سیونگز پر شرح منافع میں کمی کی گئی ہے،سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکائونٹس اورشہدا فیملی ویلفیئراکائونٹ پر شرح منافع 9.84فیصد سے بڑھا کر 9.96فیصد کر دیا گیا۔

ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع8.05فیصد سے بڑھا کر 8.11فیصد اور ریگولر انکم سرٹیکفیٹ پر شرح منافع 7.44فیصد سے بڑھا کر 7.608فیصد کیا گیا ، سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ اور اکائونٹس پر شرح منافع میں کمی کی گئی ہے اور اوسط شرح منافع 7.15فیصد سے کم کر کے 7.05فیص کر دیا گیا جبکہ شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں کمی کرتے ہوئے تین ماہ کے سرٹیفیکٹ پر 7.72فیصد سے 6.80فیصد کر دیا گیا۔

 چھ ماہ کے سرٹیفکیٹ پر 7.36فیصد سے6.76فیصد اور 12 ماہ کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.30فیصد سے کم کر کے 6.66فیصد کر دیا گیا ، سیونگز اکائونٹ پر شرح منافع 6.50فیصد سے کم کر کے 5.50فیصد کر دیا گیا ۔

تازہ ترین