• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار میں لینڈ سلائیڈنگ، 160 سے زائد افراد ہلاک


شمالی میانمار میں قیمتی پتھروں کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 160 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شمالی میانمار میں پیش آیا جہاں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے قیمتی پتھروں کی تلاش کے لیے کام کرنے والے متعددد مزدور مٹی کے تودے تلے دب گئے۔

حکام نے صنعت میں پیش آنے والے واقعات میں سے اسے بدترین واقعہ قرار دیتے ہوئے 160 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔

فائر سروس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اب تک 162 لاشیں نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دی گئیں جب کہ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور مزید لاپتہ افراد کی تلاش کی جارہی ہے۔

متاثرین کے لواحقین نے حکومت سے صنعت میں کام کرنے والے افراد کی فلاح و بہبود اور ان کی سیفٹی کے لیے اقدامات نہ کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین