• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک: لاک ڈاؤن کے بعد ننھے دوستوں کی والہانہ ملاقات، ویڈیو وائرل


جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر نیویارک میں کیسز میں کمی کے بعد جہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے۔ وہیں نیویارک کی رونقیں بحال ہونے لگیں ہیں اور شہری اپنوں سے 80دن کی طویل دوری کے بعد ملنے پر بے انتہا خوب ہیں۔

نیویارک کے پارک میں ایک ایسا ہی منظر اس وقت دیکھا گیا جب دو ننھے دوست قرنطینہ کے بعد ملے تو انکی خوشی دیدنی تھی اور دونوں نے والہانہ انداز میں ایک دوسرے کو بھاگتے ہوئے گلے لگا لیا۔

یوں ننھے دوستوں کی دوری کے بعد ملنے کی خوشی سے بھرپور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔