آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مون سون اور عید الاضحی کے سلسلے میں ایمرجنسی نافذ


سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے مون سون اور عید الاضحیٰ کے سلسلے میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس ایم ڈی کاشف گلزار کی صدارت میں ہوا، جس میں کنٹریکٹر کو اضافہ عملے اور گاڑیاں رکھنے کی بھی ہدایت جاری کردی گئیں۔

اجلاس میں مون سون اور عید الاضحیٰ کے سلسلے میں انتظامات یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی۔

چائنیز کنٹریکٹر کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اضافی عملہ اور گاڑی رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ کا کہنا ہے ٹیمیں بروقت پانی کی نکاسی کا کام انجام دینگی، مرکزی شکایتی مرکز فعال رکھنے جبکہ زونز میں بھی شکایتی مرکز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے چائنیز کنٹریکٹر کو عوامی آگاہی کے لئے بینرز، پمفلٹ اور اشتہارات شائع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات نے کراچی میں مون سون کی پہلی بارش پیر 6 جولائی کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح مون سون سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہو سکتا ہے، جس کے بعد تھر پارکر، بدین، ٹھٹھہ، حیدر آباد اور میرپور خاص میں گرد آلود ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں گرد آلود ہوا اور گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا آغاز 6 جولائی کی رات سے ہو سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید