• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت میں خونخوار مگر مچھ اچانک مکان میں گھس آیا اور رہائشیوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

بھارتی ریاست اترکھنڈ میں رات کے پہر آدم خور آبی اور صحرانی جانور مگرمچھ گھر میں گھس گیا، رہائشی اپنی جان بچاتے ہوئے مکان سے باہر بھاگ گئے۔

مگر مچھ صحن سے گھر میں داخل ہوا اور باتھ روم میں جاگھسا، اس دوران اس نے اطراف کا جائزہ لیا اور اپنے لیے غذا تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

بعد ازاں رہائشیوں نے محکمہ جنگلات کو مگرمچھ سے متعلق آگاہ کیا جنہوں نے فوری طور پر رات گئے ریسکیو آپریشن کیا اور گھر میں موجود کئی لوگوں کی زندگیاں بچا لیں۔