• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی


چین میں گذشتہ دنوں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

سیلابی ریلے میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ عمارتیں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں، مڈ سلائیڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

مختلف حادثات میں 121افراد ہلاک یا لاپتہ ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہوئے اور لاکھوں متاثر ہوچکے ہیں ۔

دوسری جانب لوگوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔