• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات کس دوست کے بغیر اپنی زندگی کا تصور نہیں کرسکتیں؟

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کا اپنے دوست اور معروف میک اپ آرٹسٹ عاکف الیاس کے لیے کہنا ہے کہ وہ اُن کے بغیر اپنی زندگی کا تصور نہیں کرسکتیں۔

مہوش حیات نے پاکستان کے نامور ہیئر اینڈ میک اپ آرٹسٹ عاکف الیاس کی سالگرہ کے موقع پر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عاکف الیاس کے ہمراہ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مہوش حیات نے میک اپ آرٹسٹ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور اُس کے ساتھ ہی اُن کے لیے محبت بھرا پیغام بھی جاری کیا۔

مہوش حیات نے لکھا کہ ’عاکف تُم ناصرف ایک باصلاحیت آرٹسٹ ہو بلکہ ایک خوبصورت انسان بھی ہو جو مثبت سوچ کا حامل ہے، جو جس جگہ بھی کام کرتا ہے تو اُس جگہ کو روشنی اور محبت سے بھر دیتا ہے پھر چاہے حالات کیسے بھی ہوں ہمیشہ سب میں پیار بانٹتا ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں نے ہماری 11سال کی دوستی کے دوران تُم سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اِس کے لیے میں ہمیشہ تمہاری ممنون ہوں گی۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’تُم میرے ایک ایسے خاص دوست ہو کہ جس کے بغیر میں اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتی ہوں، ہمیشہ خوش رہو اور اِسی طرح ہنستے مسکراتے رہو۔‘

آخر میں اداکارہ نے عاکف الیاس کو صحت مند اور خوشیوں سے بھرپور زندگی کی دُعا بھی دی۔

تازہ ترین