• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوٹاؤن، ڈاکو ایک گھر سے 61 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

نیوٹاؤن، ڈاکو ایک گھر سے 61 لاکھ روپے لوٹ کر فرار 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو ٹاؤن کے علاقے میں 19روزمیں ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات، ڈکیت گھر سے 61 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوئوں کی تعداد 6 تھی، ملزمان نے اہلخانہ کو یرغمال بنا یا اور گھر کے افراد پر تشدد بھی کیا، ملزمان نے دروازے پر لگا تالا توڑا، پھر کمرے کی گرل بھی کاٹی۔پولیس کے مطابق ملزمان گھر سے 57 لاکھ پاکستانی کرنسی، 5 ہزار ریال، 5 ہزار درہم لوٹ کر فرار ہوئے، ملزمان کی پہچان کے لئے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو چیک کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین