• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام شروع، وزیراعظم آئندہ ہفتے دورے میں جائزہ لیں گے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم اگلے ہفتے دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ کریں گےوزیراعظم اپنے دورے میں پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے ڈیم کے تین بنیادی مقاصد میں زرعی مقاصد کیلئے پانی کا ذخیرہ ،سیلاب سے بچائو اور کم لاگت پن بجلی کی پیداوار شامل ہیں، 81لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ،12لاکھ 30ہزار ایکڑ اضافی زمین سیراب ہوگی ،مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

کنٹریکٹرز کی سائٹ پر موبلائزیشن کے بعد تعمیراتی کام شروع ہوگیا ہے یہ بات قابل ذکر ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار تھا تاہم موجودہ حکومت نے اپنی ترقیاتی حکمت عملی میں پانی اور پن بجلی کے وسائل کو ترجیح قرار دیتے ہوئے اِس اہم منصوبے کی تعمیر کی راہ میں حا ئل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اس کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

پراجیکٹ پر عملدرآمد کیلئے حکومت کی جانب سے بروقت فیصلہ سازی کی گئی جبکہ واپڈا نے اس منصوبے کی تعمیر کیلئے ایک ایسا قابل عمل فنانشل پلان ترتیب دیا جس میں قومی خزانے پر کم سے کم بوجھ پڑے ۔

تازہ ترین