• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 15 جولائی کو طلب کرلیا


سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو 15 جولائی کو طلب کر لیا۔

تحریک انصاف کی مبینہ غیرملکی فنڈنگ کیخلاف اکبر ایس بابر نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو بھی 16جولائی کوطلب کر لیا۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کیخلاف پی ٹی آئی کے فرخ حبیب نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی سے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ سے متعلق رپورٹ 17 اگست تک طلب کررکھی ہے۔

تازہ ترین