• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں ٹریکٹر سے نکلا ٹائر دو گاڑیوں سے جا ٹکرایا


کہتے ہیں مصیبت کسی بھی وقت کہیں بھی آسکتی ہے اور روس میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔

 روس کی شاہراہ پر یہ واقعہ اس وقت دیکھا گیا جب اچانک ایک ٹریکٹر سے نکلا دیو ہیکل ٹائر مخالف سمت سے آنے والی ایک کار سے ٹکرا کر اچھلتا ہوا  دوسری کار سے بھی جا ٹکرایا۔

روس کے بیلگو روڈ کے علاقے میں ایک سڑک سے گزرتے ٹرک کا پچھلا ٹائر چلتے چلتے نکل گیا اور سامنے سے آتی گاڑی سے ٹکرا کر دوسری کار سے جا ٹکرایا۔ 

دونوں گاڑیوں کی ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔