• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان کے انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز ہوگئے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ سارہ خان کے اسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز ہو گئے ہیں۔

معصوم سی صورت اور آواز والی اداکارہ سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں ، سارہ خان آئے دن اپنے خوبصورت فوٹو شوٹ اور کام سے متعلق تصویریں اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

سارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان کی خوبصورت تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے ۔

سارہ خان کا خود سے متعلق کہنا ہے کہ اُن کی تصویروں پر تنقید بہت کم کی جاتی ہے، اُن کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں بہت خوش قسمت ہیں کہ اُن کے مداح اُنہیں یا اُن ک پہناوے  کو تنقید کا نشانہ نہیں بناتے ہیں ۔

حال ہی میں سارہ خان کے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی معروف اداکارہ ایمن خان ہیں، ایمن خان نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر شہرت کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈز توڑتے ہوئے ماہرہ خان کو بھی فالوورز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں کے اکاؤنٹس کا اگر جائزہ لیا جائے تو ایمن خان 6.7 ملین کے ساتھ تا حال سب سے آگے ہیں، دوسرے نمبر پر 6.3 فالوورز کے ساتھ ماہر ہ خان، تیسرے نمبر پر ایمن کی بہن منال خان 5.6 ملین فالوررز کے ساتھ ہیں جبکہ چوتھے نمبر پر سارہ خان ہیں۔

تازہ ترین