• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹاگرام پر ایمن ، ماہرہ سے زیادہ مقبول

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے فلم اسٹار ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی ایمن خان کے  انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 5 اعشاریہ 9 ملین یعنی 59 لاکھ سے زائد ہوگئی جو کہ ماہرہ خان سے 1 لاکھ زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ ماہرہ خان نے گزشتہ سال اکتوبر میں انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز مکمل ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ماہرہ خان کے بعد ایمن خان پاکستان کی دوسری اداکارہ بنی تھیں جن کے انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز ہوئے تھے۔

انسٹاگرام پر کسی بھی پاکستانی اداکارہ کے مقابلے میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ایمن خان نے سنگِ میل عبور کرنے پر اپنی بیٹی امل کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ۔

View this post on Instagram

Sending Love to all my insta fam

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official) on


تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے فالوورز کو ایک فیملی قرار دیا اور لکھا کہ ’میری انسٹاگرام فیملی کے لیے ڈھیروں پیار‘

تازہ ترین