• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈریشن کا صدر دفتر اسلام آباد منتقل کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کا صدر دفتر اسلام آباد منتقلی کی کوشش تاجر برادری میں انتشار پھیلانے کا سبب بنے گی،وفاقی اور سندھ حکومتیں کراچی کی اہمیت کو ختم کرنے والوں کا نوٹس لیں،ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکریٹری جنرل اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیرطفیل ،سابق سینئرنائب صدورخالدتواب، گلزارفیروز اور دیگر رہنماوں ایک پریس کانفرس میں کیا،انہوںنے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کا صدر دفتر اسلام آباد منتقلی کی کوشش تاجر برادری میں انتشار پھیلانے کا سبب بنے گی۔

تازہ ترین