• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوت و تبلیغ سے متعلق چھے صفات اور ان کی تشریحات

مُؤلّف : مولانا محمّد الیاس کاندھلوی ؒ

ترتیب و تشریح:مفتی محمّد زید مظاھری ندوی

صفحات: 248،قیمت: درج نہیں

ناشر : مکتبہ الایمان، کراچی۔

یہ کتاب بنیادی طور پر بانی تبلیغی جماعت، مولانا محمّد الیاس کاندھلوی ؒکی دعوت و تبلیغ کے اُن چھے نمبروں پر مشتمل ہے، جو تبلیغی جماعت کے بنیادی اصول اور منشور کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ چھے نمبر اس طرح ہیں۔کلمۂ طیبہ، نماز، علم و ذکر، اکرامِ مسلم، اخلاصِ نیّت اور تفریغِ وقت۔ مولانا سیّد ابوالحسن علی ندوی ان چھے نمبروں کے متعلق لکھتے ہیں،’’یہ اصول و عناصر جو دین کی دعوت اور تبلیغی جماعت کے لیے ضروری قرار دیئے گئے ہیں، قرآن و سنّت سے ماخوذ ہیں۔

رضائے الہیٰ کے حصول اور دین کی حفاظت کے لیے ایک پاسبان و محافظ کا درجہ رکھتے ہیں۔ ان سب کے مآخذ کتاب اللہ اور سنّت و احادیثِ نبوی ﷺہیں۔‘‘ کتاب کے مُرتّب ،مفتی محمّد زید مظاہری ندوی نے اسی حوالے سے مولانا محمّد الیاس کاندھلوی کے ارشادات و مکتوبات سے استفادہ کرتے ہوئے بعض مفید اضافے کیے ہیں۔

بانی تبلیغی جماعت کے نزدیک مذکورہ اصول ایسے مؤثر ذرائع و وسائل ہیں، جو اصولوں کا درجہ رکھتے ہیں، جن کی مدد سے زندگی کے تمام شعبوں میں پورا دین لایا جاسکتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری شریعت زندہ ومحفوظ رہ سکتی ہے۔

تازہ ترین