• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف : ڈاکٹر زاہد مُنیر عامر

صفحات: 208،قیمت: 700روپے

ناشر : بُک کارنر، شوروم اقبال لائبریری روڈ، بُک اسٹریٹ، جہلم۔

یہ کتاب ترکی کا سفرنامہ ہے۔ گو کہ اس سے قبل ترکی کے حوالے سے متعدد سفرنامے اُردو زبان و ادب میں شایع ہوچُکے ہیں۔ تاہم، پیشِ نظر سفرنامہ اس لحاظ سے انفرادیت اور امتیاز کا حامل ہے کہ اس کے مصنّف ڈاکٹر زاہد مُنیر عامر اعلیٰ تعلیم یافتہ، محقّق، اقبال شناس، شاعر اور کالم نگار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ پنجاب یونی ورسٹی میں شعبۂ اُردو کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مصنّف نے اس سفرنامے میں ترکی کی سیاحت کے دوران اپنے تجربات، مشاہدات اور احساسات کو بخوبی قلم بند کیا ہے۔ 

ترکی کے دو صوفیانہ شہروںقونیہ اور استنبول میں دورانِ سیاحت صاحبِ کتاب نے انتہائی باریک بینی اور اشتیاق سے ترک ثقافت اور تاریخ کا عمیق مطالعہ کرکے کچھ اس طرح قلم بند کیا ہے کہ قارئین اِن کے ساتھ محوِسفر اور شریکِ سفر نظر آتے ہیں۔نیز،علمی و ادبی اسلوب میں تحریر کیا گیا یہ سفرنامہ اس حوالے سے بھی سفرناموں کی فہرست میں ایک وقیع اور گراں قدر اضافہ ہے کہ اس کے آغاز میں استنبول و قونیہ اور ترکی کے بعض اہم تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی مراکز کی تصاویر بھی شاملِ اشاعت کی گئی ہیں۔

تازہ ترین