• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول نہ دینے کا انوکھا انتقام، ویڈیو وائرل


بھارت میں ایک شخص نے بوتل میں پٹرول نہ ملنے پر پمپ مالک سے انوکھا انتقام لیا اور دفتر میں سانپ چھوڑ دیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر امیں ایک شخص بوتل میں پٹرول نہ دینے پر طیش میں آگیا اور پمپ مالک کے دفتر میں سانپ چھوڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بوتل میں پٹرول نہ ملنے پر مذکورہ شخص پٹرول پمپ مالک کے دفتر کی جانب بڑھتا ہے اور تھیلے میں سے ایک بڑا سانپ نکال کر اسے دفتر کے اندر چھوڑ دیتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس حرکت کو شدید تنقید کانشانہ بنایاہے۔