• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمی‘ایوارڈز کی ورچوئل تقریب ستمبر میں منعقد کرنے کا اعلان

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے اہم ترین اور ٹی وی کے لیے دیے جانے والے معروف ʼایمی ایوارڈز کی تقریب رواں برس ورچوئل طور پر منعقد کی جائے گی۔پہلے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ کورونا کی وبا کے باعث رواں سال ریڈ کارپٹ منعقد نہیں کیا جائے گا اور محدود لوگوں کو ایوارڈز تقریب کے لیے مدعو کیا جائے گا تاہم اب اس کی تصدیق بھی کردی گئی۔ شوبز ویب سائٹ ورائٹی کے مطابق’ ʼایمی ایوارڈز‘ کی انتظامیہ نے تقریب کو ورچوئل منعقد کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔اگرچہ تقریب کو ورچوئل طور پر 20 ستمبر کو ٹی وی اور ویب سائٹس پر آن لائن دکھایا جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ کچھ افراد تقریب میں شرکت ضرور کریں گے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ تقریب میں شامل ہونے والی شوبز شخصیات ماضی کی طرح گلیمر لباس کے بجائے منفرد اور کورونا سے تحفظ دینے والے لباس میں شرکت کریں گے۔اگرچہ انتظامیہ نے واضح طور پر ریڈ کارپٹ کی وضاحت نہیں کی، تاہم خیال کیا جا رہا ہےکہ اس بار ریڈ کارپٹ پر حسینائیں جلوے نہیں بکھیر سکیں گی۔واضح رہے کہ دو دن قبل ہی ʼ’ایمی ایوارڈز‘ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کے ڈراموںنے ریکارڈ160نامزدگیاں حاصل کی تھیں۔رواں سال ایچ بی او 107نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، تاہم اسی ویب سائٹ کا ڈراما ’واچ مین‘ 26نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔رواں سال پہلی بار ’ایمی ایوارڈز‘ کی نامزدگیوں میں لچک دکھائی گئی ہے اور ہر عمر، رنگ اور نسل کی خواتین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین