• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے دنوں میں آئس کریم، کولڈ ڈرنکس، پان فروشوں کی چاندی

ملتان (سٹاف رپورٹر) عید کے دنوں میں آئس کریم،کولڈ ڈرنکس، پان فروشوں کی چاندی ہوگئی۔عید الالضحیٰ کے دنوں میں مہنگائی کے باوجود شہر کے معروف ریسٹورنٹس، ہوٹلوں میں شہریوں کھانوں کے آرڈر بک کراتے رہے، کینٹ، گلگشت، ممتاز آباد،نیو ملتان،گارڈن ٹائون،ایم ڈی اے چوک ودیگر علاقوں میں آئس کریم، کولڈ ڈرنکس، پان، دہی بھلوں، فروٹ چاٹ، سموسہ کی دکانوں پر بے تحاشا رش رہا جس سے دکانداروں کی چاندی ہوگئی۔ دوسری جانب شہر کے مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس نے شہریوں کو متوجہ کرنے کیلئے مختلف پکوانوں کے پیکیج بھی متعارف کرائے۔
تازہ ترین