• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد کے معاملات سلجھانے کے لیے مسلم لیگ ق اور ایوانِ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے درمیان رابطہ ہوا ہے، مسلم لیگ ق کی قیادت اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری مونس الہٰی کی قیادت میں مسلم لیگ ق کا وفد وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرے گا، یہ ملاقات 4 بجے ایوانِ وزیرِ اعلیٰ میں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اتحاد سے متعلق امور، حلقوں کے ترقیاتی اور عوامی مسائل پر بھی بات چیت ہو گی۔

ملاقات کے دوران مسلم لیگ ق کی قیادت بعض امور پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کی 2 ہفتے میں تیسری ملاقات

مسلم لیگ ق کے ارکانِ قومی اسمبلی کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں حکومت سے متعلق شکوے اور شکایات سامنے آئی تھیں۔

اس موقع پر فیصلہ سازی کے امور میں مسلم لیگ ق کو اعتماد میں نہ لینے کا بھی شکوہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین