• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کی 2 ہفتے میں تیسری ملاقات، مل کر چلنے پر اتفاق

عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کی 2 ہفتے میں تیسری ملاقات


لاہور (نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کی 2ہفتے میں تیسری ملاقات، مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت بروقت نہ بنانے پر متعلقہ حکام پر اظہار برہمی کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار گزشتہ روز پنجاب اسمبلی گئے، اسپیکر چودھری پرویز الٰہی سے انکے چیمبر میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب اسمبلی کے نئے بلاک کی تعمیر پر پیشرفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ن لیگ نے چودھری پرویزالٰہی کے دور میں شروع ہونے والی بلڈنگ مکمل کی ہوتی تو آج ہوٹل میں اجلاس کرنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو نئی عمارت کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر کے آخر تک تمام ضروری کام مکمل کئے جائیں۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہر صورت اکٹھے مل کر صوبے کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

تازہ ترین