• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی فلاح و بہبود کی ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کو ممکن بنائیں‘ صوبائی وزیر

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے متلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کوہدایت کی ہے کہ حلقہ پی کے 69میں صحت ، تعلیم ، بجلی ، سڑکوں اور پلوں سمیت عوامی فلاح و بہبود کی ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کو ممکن بنائیں تاکہ علاقے کے لوگوں کو جلد ہی بنیادی سہولیات فراہم ہو سکیں ۔یہ ہدیات انہو ں نے پشاور میں پی کے 69میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں ۔ اس موقع پر ایکسین واپڈا کے علاوہ صحت ، تعلیم ، مواصلات اور آبپاشی کے محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں چمکنی ، ترناب ، میاں گجر ، میرہ کچوڑی ، ارمڑ اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کے حوالے کام کا جائزہ لیا گیا ۔ صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کی سابقہ محرومیوں کے ازالے کا پختہ عزم کر رکھا ہے لہذا متعلقہ افسران عوامی فلاح و بہبود کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاکر عرصہ دراز سے نظر انداز اضلاع کو بھی ترقیافتہ علاقوں کے برابرلائیں۔
تازہ ترین