• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ ڈائری،مشترکہ اجلاس طلب کرنے میں کیا امر مانع تھا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار)صدر مملکت کے خطاب میں ریاستی بیانئے کی کسی نئی جہت کا اعلان ہونا چاہئے تھا ،مظلوم کشمیری عوام سے یک جہتی ظاہر کرنے کے لئے پارلیمانی ایوان بالا کا خصوصی اجلاس بڑے اہتمام سے منعقد کیا گیا یہ امر معمہ بنا رہا کہ اس کے اظہار کے لئے محض ایوان بالا سینیٹ کو کیوں چنا گیا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو طلب کرنے میں کیا امر مانع تھا جبکہ اس کا اجلاس اگلے روز منعقد ہونےو الا تھا اس کے لئے صدارتی فرمان بھی جاری ہوچکا تھا محض ایک دن کی تقدیم سے کیوں گریز کیا گیا۔ بہرطور یہ اعزاز کی بات ہے کہ سینیٹ جسے ایوان وفاق کہاجاتا ہے اس کے ارکان کو کشمیری بھائیوں کے ساتھ وابستگی ظاہر کرنے کے لئے بطور خاص چنا گیا۔

تازہ ترین