• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروج ممتاز ہی پی سی بی خواتین ونگ کی سربراہ، بورڈ نے مان لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کئی ماہ بعد اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ خواتین چیف سلیکٹرعروج ممتاز پی سی بی خواتین ونگ کی بھی عبوری سربراہ ہیں۔ ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی طرح وہ بھی بیک وقت دو عہدوں پر کام کررہی ہیں۔ پی سی بی ویب سائٹ پر بھی عروج ممتاز کو چیف سلیکٹر اور خواتین ونگ کا سربراہ لکھا گیا ہے۔

تازہ ترین