• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن بلا وجہ شور مچارہی ہے، فیاض چوہان

لاہور(آئی این پی) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن نے سردارعثمان بزدار کی نیب طلبی پربلا وجہ طوفان مچا رکھا ہے،وزیراعلی نیب کے سامنے پیش ہوکرجواب دیں گے۔فیاض الحسن چوہان نےوزیراعلی کی نیب طلبی کےحوالے سے وضاحت میں کہا کہ لاہور ایئرپورٹ کے قریب ایک نئے تعمیر شدہ ہوٹل نے شراب کوٹےکے لیے اپلائی کیا،کسی بھی ہوٹل کو شراب فروخت کرنےکا لائسنس جاری کرنےکا اختیار صرف ڈی جی ایکسائزکے پاس ہے۔

تازہ ترین