• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب تک ہے اس دیس کی جنتا محکوم و مجبور

جب تک ظالم ایوانوں میں بیٹھے ہیں مغرور

جب تک خان، وڈیرے باقی، دھرتی کے ناسور

جب تک دھرموں کے رکھوالے حق سے کوسوں دور

جب تک میرے دیس کے گائوں، بستیاں ہیں بے نور

جب تک بے قصیر ہیں مرتے سرمد اور منصور

جب تک محنت کے پھل سے محروم مرے مزدور

جب تک ظلم و ناانصافی ملک کا ہے دستور

تب تک میرے ہونٹوں پر ہیں گیت بغاوت کے

تب تک مجھ کو زندانوں میں رہنا بھی منظور

(سینئر صحافی، شاعر اور ادیب ازہر منیر مارچ 2020ء سے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاجاً شملہ پہاڑی چوک لاہور میں بھوک ہڑتال پر ہیں) 

تازہ ترین