آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہم ایک ارب 20 کروڑ درخت لگانے کا ہدف پورا کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ہم ایک ارب 20 کروڑ درخت لگانے کا ہدف پورا کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ ہم ایک ارب 20 کروڑ درخت لگانے کا ہدف پورا کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے شجری کاری مہم کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم کے تحت درخت لگائے جا رہے ہیں۔

محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو 5 سال میں ایک ارب درخت لگانے کا ہدف ملا ہے، ہم ایک ارب 20 کروڑ درخت لگانے کا ہدف پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ملازمین آج پودے لگائیں گے جبکہ پودے لگانے کے مشن میں ٹائیگر فورس ہماے ساتھ شامل ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان ترقی کرے گا۔ 

قومی خبریں سے مزید