• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر توانائی سندھ کا عمر ایوب کے دورہ سندھ پر ردعمل

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے وفاقی وزیر عمر ایوب کے دورہ سندھ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے کے الیکٹرک حیسکو اور سیپکو کو بارش سے قبل خبردار کیا، کے الیکٹرک،حیسکو اور سیپکو نے کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی اداروں کی نااہلی اور لاپرواہی سے بارشوں میں نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کا گورنر ہاؤس کے اندر بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، وفاقی وزیر کی کراچی آمد پر سندھ حکومت سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ لگتا ہے وفاقی وزیر اپنے نجی دورے پر کراچی آئے ہیں، انتظامی اختیارات وزیراعلیٰ کے پاس ہوتے ہیں نہ کہ گورنر کے پاس۔

تازہ ترین