کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے خلیجی تعاون کونسل کے اس مطالبے کو غیر حقیقی قرار دیا ہے، جس میں اقوام متحدہ سے کہا گیا ہے کہ ایران کو اسلحہ فروخت کرنے پر عائد پابندی میں توسیع کی جائے۔ خلیجی تعاون کونسل نے ایران کو اسلحے کی فروخت پر بین الاقوامی پابندی میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ اقوام متحدہ سے کیا گیا ہے۔ تاہم ایران نے خلیجی تعاون کونسل کے اس مطالبے کو غیر حقیقی قرار دیا ہے۔ ایرانی حکومت کا یہ بیان سرکاری ٹیلی وژن پر نشر کیا گیا۔ ایران کو اسلحہ فروخت کرنے کی یہ پابندی رواں برس اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں ختم ہو رہی ہے۔ خلیج فارس کی عرب ریاستوں کی تنظیم نے ایران پر عائد انٹرنیشنل پابندی میں توسیع کا مطالبہ اتوار نو اگست کو کیا تھا۔ عرب ریاستوں میں بحرین، کویت، عُمان، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب شامل ہیں۔